ایم کیو ایم لندن کے گرفتار رہنما ایک ماہ کیلئے نظر بند نوٹی فکیشن جاری

ایم کیوایم لندن کے گرفتار ہونے والے تینوں رہنماؤں کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 23, 2016
رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے باعث وزارت داخلہ کے حکم پر ایک ماہ کےلئے نظر بند کیا گیا، نوٹیفکیشن : فوٹو : فائل

گزشتہ روز رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ایم کیوایم لندن کے گرفتار رہنماؤں پروفیسر حسن ظفر، کنورخالد یونس اور امجداللہ کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 22 اگست کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد ہونے والے نقص عامہ کے باعث ایم کیو ایم کے تینوں رہنماؤں کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا ہے اور ان سے 22 اگست کے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کے زیر حراست رہنماؤں کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو گزشتہ روز پریس کلب کے باہر سے ایم پی او آرڈیننس کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور رات گئے تینوں رہنماؤں کو میٹھاروام ہاسٹل سے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے زیر حراست تینوں رہنماؤں کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں پاکستان مخالف نعرے لگانے کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں