بچہ اسپورٹس مین بن کر پاکستان یا بھارت کس ملک سے کھیلے گا ثانیہ کا دلچسپ جواب

ثانیہ مرزا کے جواب کو شو میں موجود حاضرین نے خوب سراہا


ویب ڈیسک October 23, 2016
ہوسکتا ہے کہ ہمارا بچہ اداکار بن جائے، ٹیچر بن جائے یا پھر ڈاکٹر بن جائے، ثانیہ مرزا فوٹو : فائل

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کو اسپورٹس مین بنانے سے توبہ کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں جب ثانیہ مرزا سے سوال پوچھا گیا کہ ان کا بچہ بڑا ہو کر کھیل کے کس شعبے میں جائے گا اور کس ملک کی نمائندگی کرے گا پاکستان یا بھارت؟ جس پر ثانیہ نے کانوں کو ہاتھ لگا کر کہا کہ اپنے بچے کو اسپورٹس مین بنانے سے توبہ کرتی ہوں لیکن اس بارے میں ابھی سوچا نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے سوال پر نیوز اینکر کو کھری کھری سنادی

ثانیہ مرزا نے کہا کہ انہوں نے شعیب ملک سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی لیکن ہو سکتا ہے کہ ہمارا بچہ اسپورٹس مین نہ بنے، اداکار بن جائے، ٹیچر بن جائے یا پھر ڈاکٹر بن جائے تاہم ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں جانتی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت بھارتی انہیں خود پر فخر ہے اور شعیب کو بحیثیت پاکستانی ہونے پر فخر ہے لیکن جب ہم دونوں ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کا ساتھی ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا دنیا کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

ثانیہ کے جواب کو شو میں موجود حاضرین نے خوب سراہا اور شو میں موجود بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ کا کہنا تھا ایسی مثال پاکستان اور بھارت میں موجود ہیں جب کہ ثانیہ دونوں ممالک کے لیے محبت اور امید کی کرن ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |