ایم کیو ایم پاکستان کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
100 روزہ عوامی خدمت کی مہم بھی شروع کررہے ہیں جس میں شہر کے مسائل ہر ممکن حد تک حل کیے جائیں گے، فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 100 روزہ عوامی خدمت مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مہاجرعوام اور کارکنوں کو22 اگست کی عینک سے نہ دیکھا جائے، افسوس ہے کہ کچھ لوگ عوام کو 22 اگست کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، خود کو 22 اگست سے جوڑنے والے کچھ لوگ ہماری پالیسیوں اور نظریات کے باعث منتخب نمائندوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن ہم اب تک خاموش ہیں، دھمکیاں دینے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ تمام منتخب نمائندے اور عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ 23 اگست کے اقدام کا مقصد تھا کہ عوام اور کارکنوں کو متحد رکھا جاسکے، اپنے بیان پر قائم ہیں اور ہماری آئینی و سیاسی جدو جہد جاری ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، فاروق ستار
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہم 2 روز بعد پوری طاقت کے ساتھ عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں جس میں ہمارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے گھر گھر جا کر ایم کیو ایم کا پیغام عوام تک پہنچائیں گے۔ رابطہ مہم کے ذریعے عوام کے مسائل جان کر اپنے اختیارات کے مطابق مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے، اس کے علاوہ 100 روزہ عوامی خدمت مہم بھی شروع کر رہے ہیں جس سے سڑکوں کی توسیع و مرمت اور کراچی شہر کی صفائی کر کے اسے خوبصورت بنانے اور پانی کا مسئلہ بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے، عوامی مسائل پوری دیانتداری کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ محدود اختیارات کے باوجود بہت بڑی تحریک شروع کر رہے ہیں اور آج کی پریس کانفرنس پہلا ٹریلر ہے، ارباب اختیار، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے کہتا ہوں کہ ہم نے ایسی قربانیاں دی ہیں کہ اس کی نظیر پاکستان میں نہیں ملتی لہذا ہمارے منتخب پارلیمانی و صوبائی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور ظلم اب بند ہونا چاہیئے، ہمیں بھی اب برابر کا پاکستانی تسلیم کیا جانا چاہیئے اور ارباب اختیار اپنے عمل سے ثابت کریں کہ ہمیں بھی دوسرے پاکستانیوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x4yoif7_farooq-sattar_news