جمرود سپلائی کی بحالی کے بعد نیٹو کنٹینرز پر پہلا حملہ ڈرائیور ہلاک

2کنٹینرزغائب،تحریک طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی

2کنٹینرزغائب،تحریک طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی. فائل فوٹو

مسلح افرادنے جمرودمیںنیٹوافواج کیلیے سامان لے جانیوالے 3کنٹینرزپرجدیدہتھیاروںسے فائرنگ کرکے ایک ڈرائیور کو ہلاک جبکہ کلینرکوزخمی کر دیا،نیٹوسپلائی بحالی کے بعدیہ پہلاحملہ تھا،مقامی حکام نے بتایاکہ سامان سے لدے کنٹینرزپرمشتمل قافلہ براستہافغانستان جا رہاتھاکہ جمرودکے ٹیڈی بازارسے گزرتے وقت اس پرحملہ کردیاگیا،ڈرائیورعطامحمدسکنہ بڈھ بیرموقع پرجاںبحق جبکہ دوسرے کنٹینر میںسوار کنڈیکٹر ظفر خان سکنہ لنڈی کوتل زخمی ہوگیا،


بی بی سی کے مطابق حملہ موٹرسائیکل سواروںنے کیا،ادھرکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی،این این آئی کے مطابق حملے کے بعد2کنٹینرزبھی غائب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے،اے پی پی کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی پی شیرپائو کے سربراہ آفتاب شیرپائوکے گھرپرمسلح افرادکے دستی بم حملے کے نتیجے میںایک شخص زخمی ہوگیا،

وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے شیرپائوکوٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی اورحملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فراہم کرنیکی یقین دہانی کرائی ، مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق دستی بم پی پی شیرپائو کے دفترپر پھینکاگیا، ادھراپراورکزئی اورخیبرایجنسی میںفورسزکی شدت پسندوں کیخلاف کارروائی میں15دہشتگردہلاک جبکہ ان کے 6ٹھکانے تباہ ہوگئے،درہ آدم خیل کے علاقے شراکئی میںحجرے میںکھلونا نما بم پھٹنے سے7بچے زخمی ہوگئے۔
Load Next Story