سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان نے استعفیٰ دیدیا
جسٹس اقبال نےاپنے ہاتھ سے لکھااستعفیٰ صدرمملکت کوارسال کردیا تاہم اس میں استعفے کی وجوہات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
PESHAWAR:
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے جب کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے لکھا گیا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس اقبال حمید الرحمان کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کے دوران عدالت عالیہ میں ہونے والی تقرریوں پر ان کے حوالے سے کمیٹی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور یہ تقرریاں خلاف قواعد قرار دی تھیں جس کے بعد جسٹس اقبال حمید الرحمان نے آئین کے آرٹیکل 206 کے تحت استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کردیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے ہاتھ سے لکھا گیا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردیا تاہم اس میں استعفے کی وجوہات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔