ملک ریاض نے قائد اعظم ہاؤس اور وزیرمینشن کی دیکھ بھال کی پیشکش کردی
قومی ورثے کا تحفظ ہماری ذمے داری ہے، انہیں سیاحتی مراکز میں بدل دوں گا، سربراہ بحریہ ٹاؤن
بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک محمد ریاض نے قائد اعظم ہاؤس، وزیرمینشن کھارادر کی 5 سال کے لیے دیکھ بھال کا ذمہ اٹھانے کی پیش کش کی ہے۔
ملک ریاض نے حکومت کو یہ پیشکش امریکا میں جارج واشنگٹن، چین میں موزے تنگ سمیت مختلف عالمی لیڈروں کے گھروں کی وڈیوز دیکھنے کے بعد کی۔ ان عالمی لیڈروں کے گھروں کے اس شاندار طریقے سے رکھا گیا ہے جس سے لگتا ہے کہ ان لیڈروں نے ابھی گھر سے باہر قدر رکھا ہے اور وہ کام کے بعد شام کو واپس آ جائیں گے۔ مزید براں یہ گھر مقبول سیاحتی مراکز بھی ہیں اور دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ملک ریاض کا کہنا ہے کہ بابائے قوم سے متعلقہ یادگاروں سے قوم میں جذبہ حب الوطنی پیدا ہوتا ہے اور تہذیب وثقافت کی یاد تازہ ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس قومی ورثے کا تحفظ اور فروغ ہماری ذمے داری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تاریخی عمارتوں کو شہر کے بڑے سیاحتی مراکز میں بدل دیا جائیگا، ملک ریاض کا کہنا ہے کہ ذمے داری کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینا چاہتاہوں، وفاق اور سندھ حکومت سے درخواست ہے قائد اعظم ہاؤس اور وزیر مینشن کھارادار کی ذمے داری 5 سال کے لیے انہیں سونپ دی جائے۔