ملکہ کوہسار مری اور کالام میں 2 فٹ برف باری

مری میں آج درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک December 14, 2012
مری میں آج درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا فوٹو: فضل خالق ، فائل

ملکہ کوہسار مری اور کالام میں 2 فٹ برف باری سےسیاحوں کا رش بڑھ گیا.

مری میں آج وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے جس کے باعث تمام دکانیں بند ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں آج درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ مری، وادی نیلم ،اٹھمقام،شانگلہ ،کاغان،ناران ،شمالی علاقہ جات میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری طرف دیر اپر، لواری ٹاپ ، دیر کوہستان اور بر اول میں بھی شدید برفباری سے دیر چترال شاہراہ سمیت کئی علاقوں کا دیر سے رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ چترال میں شدید سردی اور برفباری سے لوگ گھروں میں محبوس ہو کر رہ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |