سندھ پنجاب لوڈ شیڈنگ کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے گرڈ اسٹیشنوں پر حملے

سحر،افطاروتراویح کے دوران بھی بجلی بند،مساجدمیںپانی کی قلت ہوگئی

سحر،افطاروتراویح کے دوران بھی بجلی بند،مساجدمیںپانی کی قلت ہوگئی فوٹو: فائل

ملک بھر میں منگل کوبھی بجلی کی اعلانیہ وغیراعلانیہ طویل بندش کاسلسلہ جاری رہا، لاہورمیںبجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ12جبکہ پنجاب کے باقی شہروںودیہی علاقوںمیں14سے18گھنٹے رہا،لوڈشیڈنگ نے روزہ داروںکی زندگی اجیرن بنادی جبکہ کاروبارزندگی ٹھپ ہوکررہ گیا، پنجاب کے مختلف شہروںمیںمظاہرے کیے گئے،نجی ٹی وی کے مطابق لاہورمیںبندرروڈکی قریبی آبادی چوہان روڈکے رہائشیوںنے احتجاج کیااورٹائرجلاکربندرروڈبلاک کردی،

لاہور میںمنگل کے روزمتعددفیڈرزبندہونے سے3گھنٹے بجلی بندرہی جسے افطاری سے قبل بحال کیاگیا،کوٹ خواجہ سعید میں13گھنٹے سے بجلی بند ہونے کے باعث لوگ شدیداذیت میںمبتلارہے ، گوجرانوالہ میںسحروافطار کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف روزہ داروںنے مظاہرہ کیااورٹائرجلاکر روڈ بلاک کردی، شہریوںنے ریلی نکالی اورکمشنرآفس کے سامنے مظاہرہ کیااورٹائر نذرآتش کیے،مظاہرین نے کئی دکانیںزبردستی بندکرادیں،اس دوران لیگی ایم این اے محمودبشیرورک بھی مظاہرے میںشامل ہوگئے، وزیر آبا د میں شہریوںنے ٹائرجلا کراحتجاج کیااورسینہ کوبی کی،


سمبڑیال میں شہریوںنے سیالکوٹ وزیرآبادروڈٹائر جلاکر بلاک کردی، نوشہرہ ورکاںمیںسماجی تنظیموںنے آج ریلی نکالنے کااعلان کیاہے۔واہ کینٹ میںمشتعل افرادنے گرڈاسٹیشن پردھاوا بول دیا،سیکیورٹی گارڈکوزخمی اورگرڈ اسٹیشن میںتوڑپھوڑ کرکے اشیالے گئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے،ملتان میںٹرپنگ وطویل لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے کیے گئے ،میرعلی میںہزاروںمسلح قبائلیوںنے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے میرعلی میرانشاہ شاہراہ کوبلاک کردیا، سیدوشریف میں بھی عوام نے جلوس نکالااورواپڈا ہائوس کے سامنے دھرنادیکرشدیدنعرے بازی کی۔کوہاٹ میں وکلانے گرڈاسٹیشن پردھاوابول دیااور تمام ضلع کی بجلی بحال کرالی،

انرجی منیجمنٹ سیل کے مطابق گزشتہ روزچشمہ پاورپلانٹ سے325میگاواٹ بجلی جوسسٹم میں آئی تھی پلانٹ دوبارہ ٹرپ کرنے کے بعدواپس چلی گئی جس سے آج لوڈشیڈنگ میںمزیداضافے کاخدشہ ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story