سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے فارغ

شاہ عبداللہ 2005 میں اپنے بھائی شاہ فہد کے انتقال کے بعد سعودی عرب کے فرمانروا بنے تھے۔


ویب ڈیسک December 14, 2012
شاہ عبداللہ 2005 میں اپنے بھائی شاہ فہد کے انتقال کے بعد سعودی عرب کے فرمانروا بنے تھے۔ فوٹو اے ایف پی

سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو ریڑھ کی ہڈی کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

شاہ عبداللہ کا آپریشن 17 نومبر کو کیا گیا اور وہ 28 نومبر کو سرکاری ٹی وی پر آپریشن کےبعد پہلی بار نظر آئے تھے، سعودی ٹی وی پر دکھائی گئی ویڈیو میں شاہ عبداللہ نے اپنے خاندان سے ملاقات کی اور وہ صحت مند بھی نظر آرہے تھے۔

اس سے قبل شاہ عبداللہ کا نومبر2010 میں نیویارک میں ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا گیا تھا، شاہ عبداللہ کی عمر 89 سال ہے وہ 2005 میں اپنے بھائی شاہ فہد کے انتقال کے بعد سعودی عرب کے فرمانروا بنے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |