بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید 7 زخمی

بھارتی فورسز نے ہرپل، پوخلیاں اور چارواہ سیکٹر میں بلا اشتعال اور شیلنگ کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 24, 2016
پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی توپیں خاموش کرادیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہر شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر ہرپل، پوخلیاں اور چارواہ سیکڑز میں بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 پاکستانی شہری شہید ہوئے جب کہ گاؤں جنگلوڑہ میں بھارتی فائرنگ سے 7 شہری زخمی بھی ہوئے۔ پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان کا منہ توڑ جواب



آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ بھارتی فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |