پنجاب پر بھی 65 فیصد کرپشن کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے چیئرمین نیب

پنجاب کے حکام کو بھی کمیٹی اجلاس میں بلایا جائے۔ چیئرمین نیب


ویب ڈیسک December 14, 2012
پنجاب کے حکام کو بھی کمیٹی اجلاس میں بلایا جائے۔ چیئرمین نیب۔ فوٹو اے ایف پی

چیئرمین نیب فصیح بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں کی جانے والی کرپشن کی 65 فیصد ذمہ داری پنجاب پر بھی عائد ہوتی ہے۔

چیئرمین نیب فصیح بخاری نے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے ٹیلی فون رابطہ کیا ہے جس میں چیئرمین نیب نے کرپشن کے معاملے پر کابینہ کو سراہتے ہوئے وزیر قانون سے استدعا کی کہ کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کی جانے والی کرپشن کی 65 فیصد ذمہ داری پنجاب پر بھی عائد ہوتی ہے اس لیے پنجاب کے حکام کو بھی کمیٹی اجلاس میں بلایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں