پی ٹی آئی رہنما گرفتار ہوئے تو پیپلزپارٹی اسلام آباد دھرنے میں شامل ہوسکتی ہے اعتزاز احسن
نواز شریف کو چند وزراء غلط مشورے دے رہے ہیں اگرحکومت نےگرفتاریاں کیں تو کہیں لینےکےدینےنہ پڑجائیں،اعتزازاحسن
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے میں پیپلز پارٹی شامل نہیں لیکن اگر حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا تو اس میں پیپلزپارٹی بھی شامل ہوسکتی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم عمران خان کے احتساب کے مطالبے کو برحق سمجھتے ہیں اور احتساب نواز شریف سے شروع ہونا چاہیے، اربوں روپےکی جائیداد سے متعلق وزیر اعظم کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے، نیب، ایف آئی اے،ایس ای سی پی اور ایف بی آر سمیت کسی وفاقی ادارے نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے کچھ نہیں کیا کیونکہ تمام ادارے وزیر اعظم کےتابع ہیں اس لیے کاروائی نہیں ہورہی ، یہ الزامات نوازشریف کے بجائےکسی اور پر لگائے جاتے تو حکومت اب تک کارروائی کرچکی ہوتی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چند وزراء نواز شریف کو غلط مشورے دے رہے ہیں، احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے، پیپلزپارٹی عمران خان کےدھرنےمیں شامل نہیں، ہم تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد یا لاٹھی چارج پر نظر رکھیں گے، احتجاج کرنےوالوں پرتشدد ہوا تو اپنی موجودہ پالیسی تبدیل کر سکتے ہیں اور اگر حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا تو اس میں پیپلزپارٹی بھی شامل ہوسکتی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x4ythtr