سوک سینٹر کراچی میں پنشن جاری نہ ہونے پر دلبرداشتہ ریٹائرڈ ملازم کی خودکشی

اقبال کو پنشن کے لئے مسلسل دھکے کھلائے جارہے تھے جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر چھٹی منزل سے کود کر زندگی کا خاتمہ کرلیا


ویب ڈیسک October 24, 2016
خودکشی کرنے والا 60 سالہ محمد اقبال کے ایم سی کا ریٹائرڈ ملازم تھا فوٹو : فائل

کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم نے حکام کی جانب سے پنشن جاری نہ کئے جانے پر سوک سینٹر کی عمارت سے خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپریشن کا ریٹائرڈ ملازم محمد اقبال گزشتہ کئی روز سے اپنی پنشن کے اجرا کے لیے سوک سینٹر میں متعلقہ حکام کے دفاتر کے دھکے کھا رہا تھا۔ پر مرتبہ اس کے کاغذات میں کوئی نہ کوئی خامی نکال دی جاتی۔ پیر کی صبح بھی جب وہ اپنی پنشن کے سلسلے میں سوک سینٹر پہنچا تو ایک بار پھر اسے بہانے بناکر ٹرخا دیا۔

حکام کی جانب سے بہانے بازی پر اقبال دلبرداشتہ ہوکر عمارت کی چھٹی منزل سے کود گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی وگیا۔ وہاں موجود افراد نے اقبال کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی لاش کو پوسٹم مارٹم اور ضابطے کی دیگر کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

دوسری جانب کراچی کے ڈپٹی میر ارشد وہرا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کشی کرنےوالے اقبال کو ہر ماہ پنشن ملتی تھی ،کے ایم سی اور پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے اقبال کی پنشن کا رکارڈ متعلقہ محکمے سے منگوالیا ہے،متعلقہ محکمے سے معلومات ملنے پر اقبال سے متعلق بتائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں