آزاد کشمیر کا 69 یوم تاسیس ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام
یوم تاسیس کی مرکزی تقریب آزادکشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس کےآغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا
آزاد کشمیر کا 69 یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے ریاست سمیت ملک بھر میں آباد کشمیری عوام مختلف تقاریب کا اہتمام کررہے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق آزاد کشمیر میں آج 69 یوم تاسیس منایا جارہا ہے دن کی مناسبت سے پوری ریاست میں یوم تعطیل بھی ہے۔نماز فجر کے بعد پاکستان کی سالمیت و خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی داعائیں مانگی گئیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آزاد کشمیر پاکستان کی دفاعی فصیل ہے، صدرآزاد کشمیر
دن کا آغاز ریاست کے دارالحکومت مظفر آباد میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی و دعائیہ تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ ریاست کی سب سے بڑی تقریب مظفرآباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد کی گئی جس میں قائم مقام صدر شاہ غلام قادر اوروزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت میں کنٹرول لائن عبور کرنے کی جرا ت نہیں، مقبوضہ کشمیر میں قربانیوں کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں، ہ ظلم کی سیاہ رات کاخاتمہ ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کےعوام بہت جلدآزادی کی نعمت سےسرفراز ہوں گے۔ مستحکم جمہوری اور خوشحال پاکستان ہی بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کا موثر وکیل ثابت ہوسکتاہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت سے آزادی چھیننے تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے
تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ الحاق کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور آئندہ اس مناسبت سے تقریب کا انعقاد سری نگر میں کیا جائے گا۔