سپریم کورٹ نے مالی معاملات کی بہتری تک پی آئی اے میں بھرتیوں پر پابندی لگادی

عدالت نے بھرتیوں کے طریقہ کار، تنخواہیں دینے اور دیگر امور کا ریکارڈ طلب کرلیا


ویب ڈیسک December 14, 2012
عدالت نے بھرتیوں کے طریقہ کار، تنخواہیں دینے اور دیگر امور کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے مالی معاملات کی بہتری تک پی آئی اے نئی تعیناتیوں پر پابندی لگا دی،پروازوں میں تاخیربند کرنے کی ہدایت کی ہے.

چیف جسٹس افتحار محمد چوہدری کی سربراہی میں بنچ نے پی آئی اے میں مالی بے ضابطگی کے ازخود نوٹس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کرپشن کے حوالے سے چیئرمین نیب کےموقف کی تصدیق کرتے ہیں پی آئی اے میں کرپشن روکنے کا واحد حل مالیاتی ایمرجنسی لگانا ہے.

عدالت نے شارٹ آڈر میں کہا کہ جب تک مالی معاملات بہتر نہیں ہوتے نئی تعیناتی نہ کی جائے، عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اور ایم ڈی پی آئی اے کو اگلی سماعت پر طلب کر تے ہوئے بھرتیوں کے طریقہ کار، تنخواہیں دینے اور دیگر امور کا ریکارڈ ساتھ لانےکا حکم دیا ہے، عدالت نے منافع بخش ادارہ بنانے سے متعلق مکمل حکمت عملی بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے جی ایس اے اور مقامی ایجنٹ رکھنے سےمتعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |