امریکی سفیر سوزین رائس نے نئی امریکی وزیر خارجہ بننے سے انکار کردیا

سوزین کے انکار کے بعد اب جان کیری کے وزیرخارجہ بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔


ویب ڈیسک December 14, 2012
سوزین رائس نے باراک اوباما سے خط لکھ کر کہا ہے کہ انھیں ہیلری کلنٹن کی جگہ نیا امریکی وزیر خارجہ نہ بنایا جائے ، فوٹو : اے ایف پی

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزین رائس نے خط لکھ کر نئی امریکی وزیرخارجہ بننے سے انکار کردیا۔

سوزین رائس نے امریکی صدر باراک اوباما سے خط لکھ کر کہا ہے کہ انہیں ہیلری کلنٹن کی جگہ نیا امریکی وزیر خارجہ نہ بنایا جائے، انھوں نے انکار کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلیکنز میں ان کی مخالفت شدید ہے جس کی وجہ سے ان کی نامزد گی کے باوجود تصدیق کا عمل اتنا مشکل اور لمبا ہو جائے گا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر امریکی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، اس لیے ان کے بجائے کسی زیادہ قابل قبول فرد کو منتخب کیا جائے۔

دوسری طرف سوزین کے انکار کے بعد اب جان کیری کے وزیرخارجہ بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں