لوڈشیڈنگ میں کمی وزیراعظم آج نئے منصوبے کی منظوری دینگے

کم لوڈ شیڈنگ کے منصوبے پرعملدرآمدکیلیے اہم فیصلے متوقع،مشترکہ حکمت عملی طے کی جائیگی


Irshad Ansari July 25, 2012
کم لوڈ شیڈنگ کے منصوبے پرعملدرآمدکیلیے اہم فیصلے متوقع،مشترکہ حکمت عملی طے کی جائیگی. فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی اور توانائی بحران کے حل کے لیے نیا جامع منصوبہ تیار کرلیاجسے حتمی منظوری کیلیے آج(بدھ)وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے و الے ا علی سطح کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اعلی سطح کے اجلاس میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران(سی ای اوز)اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شرکت کریںگے اجلاس میں ملک بھر میںبجلی کی کم سے کم لوڈ شیڈنگ کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ کم سے کم لوڈ شیڈنگ کے مجوزہ منصوبے کی تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکی باہمی مشاورت کے تحت عملدرآمد کی حکمت عملی وضع کی جائے گی ذرائع نے بتایا کہ یہ انتہائی اہم اجلاس ہے جس میںتمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرزشرکت کررہے ہیں تاکہ مل کربجلی کے بحران کا حل یقینی بنایاجاسکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں