پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے ویزا معاہدے پر دستخط ہوگئے

معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے شہری 5 شہروں کا ویزا حاصل کرسکیں گے


ویب ڈیسک December 14, 2012
معاہدے کی رو سے 12 سال تک کے بچے، بزرگ حضرات اور بڑے سرمایہ دار پولیس رپورٹ سے بھی مستثنٰی ہوں گے۔ فوٹو: رائٹرز

پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان نئے ویزا معاہدے پر دستخط کردیے گئے جس کے بعد اس پر علمدرآمد کا آغاز ہوگیا۔

معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے شہری 5 شہروں کا ویزا حاصل کرسکیں گے جبکہ تاجروں کو ایک سال کے لئے ویزا دیا جائے گا۔ معاہدے کی رو سے 12 سال تک کے بچے، بزرگ حضرات اور بڑے سرمایہ دار پولیس رپورٹ سے بھی مستثنٰی ہوں گے۔

اس سے قبل بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان ممبئی حملہ کیس میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے تاہم ہمیں اس سلسلے میں پاکستان کے قانون کی پابندی کرنی ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ ممبئی حملی کیس میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے ملوث ہونے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ دونوں ممالک میں امن قائم ہو اور باہمی دوستی کو فروغ دیا جاسکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے کیونکہ اس دہشتگردی سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا ہے اور ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ ان کا دورہ بھارت کا مقصد پاک بھارت ویزا معاہدے پر بات چیت کو آگے بڑھانا ہے، معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے عوام بغیر کسی مسئلے کے ایک دوسرے کے ممالک میں سفر کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اس دورے میں دونوں ملکوں کے عوام کو دیگر سہولتوں کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |