بلدیاتی آرڈیننس سندھ کے مفادات کے خلاف ہے پیر پگارا

پیر پگارا نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہاں لکھا گیا ہے کہ ڈیم کالا باغ کے مقام پر ہی بنایا جائے۔

پیر پگارا نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی آرڈیننس پڑھنے کے بعد اس کو سندھ کے مخالف پایا اور اسی لئے اسمبلی میں اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ فوٹو: شاہد علی/ ایکسپریس

مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر پگارا نے سندھ میں بلدیاتی نظام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی آرڈینینس کی کاپیاں حکمراں جماعت کے لوگوں نے ہی ہمیں لاکر دی اور کہا کہ پڑھو اور اس کے خلاف آواز اٹھاؤ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیڈر کہتے ہیں کہ ہم نے بلدیاتی آرڈینینس پڑھے بغیر مخالفت کی ہے لیکن ہم نے پڑھنے کے بعد اس کو سندھ کے مخالف پایا اور اسی لئے اسمبلی میں اس کے خلاف آواز اٹھائی۔


حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہاں لکھا گیا ہے کہ ڈیم کالا باغ کے مقام پر ہی بنایا جائے، اس ڈیم کو بنانے کے لیے دیگر علاقوں کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے جن کی نشاندہی ہم پہلے کر چکے ہیں۔

مسلم لیگ فنکشنل کے جلسے میں شرکت کے لیے سندھ بھر سے فنکشنل لیگ اور حُر جماعت کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچی۔ جلسے میں سندھ بچاؤ کمیٹی میں شامل قوم پرست جماعتوں کے لیڈران ایاز لطیف پلیجو، ڈاکٹر قادر مگسی، نون لیگ کے سلیم ضیا، جے یو آئی کے ڈاکٹر خالد محمود سومرو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور اپنے خطاب میں بلدیاتی نظام پر کڑی تنقید کی۔

Recommended Stories

Load Next Story