شاہد آفریدی کا لیاری میں افطار جشن کا سماں بن گیا

مداح ایک جھلک دیکھنے کیلیے گھنٹوں کھڑے رہے، ایکسپریس انٹرٹیمنٹ نے تحائف بھی دیے


Express Desk July 25, 2012
مداح ایک جھلک دیکھنے کیلیے گھنٹوں کھڑے رہے، ایکسپریس انٹرٹیمنٹ نے تحائف بھی دیے ۔فوٹو/ایکسپریس

معروف کرکٹر شاہد آفریدی منگل کے روز لیاری کے مکینوں کیساتھ افطار کرنے لیاری پہنچ گئے، عوام کا ہیرو جیسے ہی گاڑی سے نیچے اترا تو چاروں طرف تالیوں کی گونج تھی،

لوگ گھنٹوں شاہد آفریدی کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے کھڑے رہے، لیاری کی ایک فیملی جس نے بے شمار ایس ایم ایس کرکے شاہد آفریدی کو اپنے گھر دعوت افطار پر بلایا ، ان لوگوں نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر افطاری کا اہتمام کیا جس کو بوم بوم آفریدی نے بہت سراہا اور افطار کا خوب لطف اٹھایا، شاہد آفریدی افطار کے بعد گھر کے باہر آکر اپنے بے شمار مداحوں سے ملے،

اس موقع پر وہاں جشن کا سماں تھا، شاہد آفریدی نے اپنے میزبانوں کو اپنی طرف سے تحائف بھی دیئے، اس کے ساتھ ساتھ ایکسپریس انٹرٹیمنٹ نے بھی گھر والوں کو ان کی کاوش پر گفٹ ووچر بھی دیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں