انگلینڈ کیخلاف جیتا ہوا ٹیسٹ بنگلادیش کے ہاتھ سے نکل گیا

بنگلادیش کو چٹاگانگ ٹیسٹ جیتنے کیلئے 285 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 263 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔


ویب ڈیسک October 24, 2016
بنگلادیش کو چٹاگانگ ٹیسٹ جیتنے کیلئے 285 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 263 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ فوٹو: گیٹی امیج

ISLAMABAD: بنگلادیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے کرتے رہ گئی اور چٹا گانگ ٹیسٹ میزبان ٹیم کے ہاتھ سے نکل گیا۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے میزبان بنگلادیش کو ٹیست جیتنے کے لئے 285 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 263 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بنگلادیش کی جانب سے صابر رحمان مرد بحران ثابت ہوئے جو پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کا مزہ چکھانا چاہتے تھے لیکن دوسری طرف کوئی بیٹسمین ان کا ساتھ نہ دے سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

صابر رحمان 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ عمر الکیس 43 اور کپتان مشفق الرحیم 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے گیرتھ بیٹی نے 3، معین علی، اسٹارٹ براڈ اور بین اسٹوک نے 2،2 جب کہ عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکرگی پیش کرنے پر بین اسٹوک کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 293 اور دوسری میں 240 رنز بنائے تھے جب کہ میزبان بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 248 اور دوسری میں 263 رنز بنا سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں