فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی کہانی 9 دن میں مکمل کی کرن جوہر

میں نے یک طرفہ محبت کرنے والے شخص کے درد کے احساس کے بارے میں سوچا کیوں کہ میں خود بھی اس درد سے گزرا ہوں، ہدایتکار


ویب ڈیسک October 24, 2016
میں نے یک طرفہ محبت کرنے والے شخص کے درد کے احساس کے بارے میں سوچا کیوں کہ میں خود بھی اس درد سے گزرا ہوں، ہدایتکار، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: معروف ہدایتکار اور رائٹر کرن جوہر نے کہا کہ فلم ''اے دل ہے مشکل'' کی کہانی یک طرفہ محبت کی عکاسی کرتی ہے جسے 9 دن میں مکمل کیا۔

ہندو انتہا پسندوں اور بھارتی سنیما مالکان کی جانب سے کرن جوہر کی فلم '' اے دل ہے مشکل'' کو پاکستانی اداکار فواد خان کے باعث پابندی کا سامناتھا لیکن گزشتہ دنوں انتہا پسند جماعت اور فلم پروڈیوسر کے درمیان مذاکرات کے بعد فلم کی نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے جب کہ کرن جوہر نے فلم کی ہدایتکاری اور رائٹر ز کے فرائض سر انجام دیئے ہیں اور فلم کی باکس آفس پر کامیابی سے متعلق پیش گوئیاں بھی کی جارہی ہیں تاہم اب فلم کی کہانی سے متعلق انہوں نے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

فلم ساز کرن جوہر کا کہنا تھا کہ فلم ''اے دل ہے مشکل'' کی کہانی یک طرفہ محبت کی عکاسی کرتی ہے جب کہ میں نیویارک کی گلیوں میں گھوم رہا تھا اور اسی دوران میں نے یک طرفہ محبت کرنے والے شخص کے درد کے احساس کے بارے میں سوچا کیوں کہ میں خود بھی اس درد سے گزارا ہوں لہٰذا 9 دنوں میں ہی فلم کی کہانی لکھ ڈالی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ''اے دل ہے مشکل''28 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں