ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے عمران خان

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں جمع تمام جماعتوں کے سامنے اکیلے کھڑی ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف ان کی پالیسی کی نقل کررہے ہیں جوکہتا ہوں اگلے دن یہ بھی وہی کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وہ ٹیکس کلیکشن کے نظام کو بہتر بنائیں گے اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔



لاہور میں عمران خان نے انصاف لائر فورم کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں برادران اور پیپلزپارٹی کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکمراں جماعت اور مسلم لیگ ن کرپشن میں ملوث ہیں اور وہ ملک میں انقلاب نہیں لا سکتیں۔


عمران خان نے کہا کہ نوازشریف ان کی پالیسی کی نقل کررہے ہیں جوکہتا ہوں اگلے دن یہ بھی وہی کہنا شروع کر دیتے ہیں، نوازشریف کہتے ہیں کہ نیا پاکستان بنائیں گے، پانچ سال میں نیا پنجاب تو بنا نہیں سکے نیا پاکستان بنانا ان کے بس کی بات نہیں۔


پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں جمع تمام جماعتوں کے سامنے اکیلے کھڑی ہوگی جو کوئی پارٹی ٹکٹ کے لئے پارٹی میں آنا چاہتا ہے وہ نہ آئے، انہوں نے کہا کہ میں نوازشریف سے درخواست کرتاہوں کہ وہ میری پارٹی میں موجود ان افراد کولالچ دے کرلے جائیں جوعہدے کے لالچی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ چاہے وہ جنرل الیکشن ہار جائیں لیکن پارٹی الیکشن ہر صورت میں کروائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story