امریکا ترکی کو پیٹریاٹ میزائل اور فوجی اہلکار فراہم کرے گا

سیکرٹی دفاع لیون پنیٹا نے ان احکامات پر دستخط کردیے ہیں، پینٹاگون پریس سیکرٹری جان لٹل


ویب ڈیسک December 14, 2012
ترکی کو فوجی اہلکار اور میزائل کی فراہمی صرف اس کے دفاع کے لئے کی جارہی ہے، نیٹو ترجمان اونا لنگیسکو فوٹو: اے ایف پی

امریکا ترکی کو شام کی جانب سے ممکنہ میزائل حملوں سے بچنے کے لئے 400 فوجی اہلکار اور 2 پیٹریاٹ میزائل کی بیٹریاں دے گا۔


ریڈیو پاکستان کے مطابق ترکی کو امداد کی فراہمی نیٹو کی جانب سے احکامات کی بنا پر دی گئی ہے۔ پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان لٹل نے کہنا ہے کہ سیکرٹی دفاع لیون پنیٹا نے ان احکامات پر دستخط کردیے ہیں۔


دوسری جانب نیٹو کے ترجمان اونا لنگیسکو کا کہنا ہے کہ ترکی کو فوجی اہلکار اور میزائل کی فراہمی صرف اس کے دفاع کے لئے کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں