سکھویندرسنگھ پاکستانی ڈرامہ سیتا بھاگڑی میں آواز کا جادوجائیں گے

کاسٹ میں بشریٰ انصاری ، ثروت گیلانی ، قوی خان ، شامین خان ، شبیر جان ، شمشاد غوری ، حسن نیازی و دیگر شامل ہیں۔

کاسٹ میں بشریٰ انصاری ، ثروت گیلانی ، قوی خان ، شامین خان ، شبیر جان ، شمشاد غوری ، حسن نیازی و دیگر شامل ہیں۔: فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارتی گلوکارسکھویندر سنگھ پاکستانی ڈرامہ سیریل ''سیتا بھاگڑی'' میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جس کی موسیقی گلوکارجوڑی ساجد اور واجد نے دی ہے۔


بھارتی گلوکارسکھویندر سنگھ پاکستانی ڈرامہ سیریل ''سیتا بھاگڑی'' میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، مذکورہ سیریل اداکار عدنان صدیقی کی بطور پروڈیوسر پہلی سیریل ہے جس میں پاکستان میں بسنے والی اقلیتی ہندو برادری کی کہانی کو فلمایا گیا ہے کہ وہ کس طرح مسلمانوں کے درمیان مساوی حقوق کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ۔

اس کے گیت میوزک بینڈ اڑن کھٹولہ نے کمپوز کیے ہیں جب کہ کاسٹ میں بشریٰ انصاری ، ثروت گیلانی ، قوی خان ، شامین خان ، شبیر جان ، شمشاد غوری ، حسن نیازی و دیگر شامل ہیں۔
Load Next Story