کسی بھی شخص کا فون میرے حکم پر ٹیپ ہوتا ہے ڈی جی آئی بی
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا فون ٹیپ کیا لیکن اب فائل بند کردی ہے، ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کا اعتراف
HYDERABAD:
ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے اعتراف کیا ہے کہ کسی بھی شخص کا فون براہ راست ان کے حکم پر تیپ ہوتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی استحقاق و قواعدوضوابط کے اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے آگاہ کیا کہ کسی شہری کا فون ٹیپ کرنے کا حکم نامہ فائل پرمیرے دستخط سے ہی جاری ہوتاہے،کسی بھی پارلیمنٹرین کافون ٹیپ نہیں کیاجارہا،،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے بارے میں فون ٹیپ کرنے کاخط اصلی ہے۔جن افرادکے فون ٹیپ کیے جاتے ہیں۔
ہفتہ واراجلاس میں وزیراعظم کوآگاہ کردیا جاتا ہے، وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے کسی بھی شہری کے فون کو ٹیپ کرنے کی کبھی ہدایت نہیں ملی،سلیم مانڈوی والاکے نام سے جاری ہونے والے موبائل فون کے استعمال اور گفتگوکاریکارڈحاصل کیا گیا مکمل اطمینان کے بعد فائل بندکر دی گئی اورکہا کہ سلیم مانڈوی والا دوسرے سینیٹرزساتھیوں کے ہمراہ آئی بی ہیڈکوارٹرز آکر خوداطمینان کرلیںا ورکہا کہ کراچی دفترکی آخری رپورٹ میں ان کے خلاف کوئی چیزنہیں ملی،ادارے نے قومی سلامتی کو یقینی اورمحفوظ بنانے کے لیے بہت زیادہ اہداف حاصل کیے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی ڈاکٹرجہانزیب جمال دینی نے کہاکہ محکمانہ اتنی کمزوریاں ہیں کہ ایک سابق وزیر خزانہ و نجکاری اور معروف سیاستدان کے بارے میں بھی آگاہی نہیں،خفیہ اداروں والے عام آدمی کے کندھوںپربیٹھے ہوتے ہیں،سلیم مانڈوی والا نے کہا حیران ہوں کہ میرے بارے میں کسی کو پتہ نہیں تھاکون ہوں، میری کیاحیثیت ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پارلیمنٹرین عوامی نمائندے ہیں، فون ٹیپ کامطلب ان پراعتبار نہ کرنے کے برابرہے۔ محکمے عوامی نمائندوں کو بھرپور احترام دیں ۔انھوں نے کہا کہ سلیم مانڈوی والا ڈی جی آئی بی سے ملاقات کریں گے اورآئندہ اجلاس میں دوبارہ معاملے پرغور ہوگا۔ اجلاس میں سینیٹر عطا الرحمن کے ساتھ چشمہ چیک پوسٹ میانیوالی پر پولیس ملازمین کے ناروا رویے کی تحریک استحقاق آج کے اجلاس میں آئی جی پولیس پنجاب کی عدم شرکت پرموخرکردی گئی،چیئرمین کمیٹی نے سختی سے ہدایت دی کہ اگلے اجلاس میں آئی جی پولیس پنجاب شرکت یقینی بنائیں، سینیٹرداؤداچکزئی کی تحریک محرک سینیٹر کی چین روانگی پر موخرکردی،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پارلیمنٹ کااحترام لازمی ہوناچاہیے۔
چیئرمین کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سیکریٹریز،آئی جی پنجاب پولیس کو شرکت کی ہدایت دی ۔ سینیٹرچوہدری تنویر کی ایوان بالا میں رول 56 ،198 اور 209 رولز آف پروسیجر میں تجویزکردہ ترامیم پراجلاس سے 48 گھنٹے قبل بریفنگ پیپر اردواورانگریزی دونوں میں فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
دریں اثنا پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے بلاک کیے گئے قومی شناختی کارڈزسے متعلق سفارشات مرتب کرلیں، یہ سفارشات اب مرکزی کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔کنونیئر کمیٹی آفتاب شیرپاؤ نے بتایاکہ ایک لاکھ46ہزار سے زائد شناختی کارڈزبلاک ہیں۔کمیٹی کے تحفظات برقرارہیں جومرکزی کمیٹی کے سامنے پیش کرینگے۔ذیلی کمیٹی کاان کیمرہ اجلاس آفتاب شیرپاؤ کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں بلاک شناختی کارڈزکے معاملے کاجائزہ لیاگیا۔
دریںاثنا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امورنے پیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمن کے عوامی نمائندگی ایکٹ کے ترمیمی بل 2016کی منظوری دے دی۔پیرکوسینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امورکااجلاس چیئرمین سعیدغنی کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میںفاروق نائیک کی زیرصدارت ذیلی کمیٹی کی سینیٹر شیری رحمن کے خواتین کے حوالے سے عوامی نمائندگی ایکٹ میںترمیم پررپورٹ پیش کی،یہ رپورٹ رکن ذیلی کمیٹی سلیم ضیا نے اجلاس میں پیش کی چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ذیلی کمیٹی کی رپورٹ آنیوالے سینیٹ اجلاس میںپیش کردی جائے گی،ذیلی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ جس حلقے میں خواتین کے حوالے سے کوئی معاہدہ کیاجائے گایا انھیںووٹ ڈالنے سے روکا جائے گاوہاں انتخاب کو کالعدم قراردیا جائے گا۔