نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان شرح سود 50 بیسس پوائنٹس کی کمی سے 950 فیصد مقرر

رواں سال کی پہلی ششماہی میں روپیہ کی قدر میں 3.3 فیصد کمی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک December 14, 2012
آئی ایم ایف کو قرضے کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نےمالیاتی پالیسی کا اعلان کر دیا اور شرح سود 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.50 فیصد مقرر کر دی۔

اسٹیٹ بینک کراچی کی جانب سے اگلے دو ماہ کے لئے جاری مانیٹری پالیسی کے مطابق مانیٹری پالیسی میں کمی کی وجہ مہنگائی کے کم ہوتے اعداد و شمار ہیں۔ نومبر میں افراط زر کی شرح 6.9 فیصد رہی۔

آئی ایم ایف کو قرضے کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور 6 ماہ میں زر مبادلہ ذخائر 8 اعشاریہ 10 ارب ڈالر سے کم ہو کر 8 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں روپیہ کی قدر میں 3.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں