دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں امریکا

مشکل لمحے میں ہم پاکستان کے عوام اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک October 25, 2016
دہشت گردی کے خاتمے تک امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتارہے گا، جان کربی فوٹو: فائل

امریکا نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے پر دکھ کااظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوئٹہ میں دہشتگردی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پولیس کیڈٹس کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں کیونکہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد براہ راست عوام کی خدمت کے کیریئر سے وابستہ ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جان کربی نے کہا ہے کہ اِس مشکل لمحے میں ہم پاکستان کے عوام اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خطرے سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہم پاکستان اور خطے کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں