کوئٹہ دہشتگردی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ

آرمی چیف کے ہمراہ کے ہمراہ کمانڈر سدرن کمانڈ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے

پاک فوج ، ایف سی اور پولیس کے دستے پولیس ٹریننگ کالج میں موجو دہیں۔ فوٹو: فائل

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پولیس ٹریننگ سینٹرپردہشت گردوں کے حملے پراپنی تمام سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹرکا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ کمانڈرسدرن کمانڈ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے۔ اس دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ علاقے کی ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی کی جارہی تھی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملے میں 59 اہلکار شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملے میں 59 اہلکار شہید اور120 زخمی جب کہ 3 دہشت گرد بھی ہلاک کردیئے گئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x4yyy4u
Load Next Story