
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بھمبر بنڈالہ سیکٹر اور ورکنگ باؤنڈری کے چپراڑ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید، 7 زخمی
واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر ہرپل، پوخلیاں اور چارواہ سیکڑز میں بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 پاکستانی شہری شہیداور 7 شہری زخمی بھی ہوگئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔