ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی جاری پاکستان کا بھی منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں


ویب ڈیسک October 25, 2016
بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

DERA ISMAIL KHAN: بھارتی افواج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک افواج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بھمبر بنڈالہ سیکٹر اور ورکنگ باؤنڈری کے چپراڑ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید، 7 زخمی

واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر ہرپل، پوخلیاں اور چارواہ سیکڑز میں بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 پاکستانی شہری شہیداور 7 شہری زخمی بھی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔