سانحہ کوئٹہ کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس آرمی چیف بھی شریک

اجلاس میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔


ویب ڈیسک October 25, 2016
اجلاس میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سول وعسکری قیادت نے ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں درجنوں کیڈٹس کے شہید ہونے کے بعد ملک کی اعلیٰ ترین سول اور فوجی قیادت کوئٹہ پہنچ گئی جہاں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے سے متعلق غورو خوض کیا گیا اور واقعے کی کڑیوں تک پہنچنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیاگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 61 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔