خواجہ آصف کی سیاسی ٹوئٹ پر بلاول بھٹو کی شدید تنقید

بلاول بھٹو نے خواجہ آصف کو اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور حکومت بھی ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔


Web Desk October 25, 2016
بلاول بھٹو نے خواجہ آصف کو اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور حکومت بھی ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے موقع پر سیاست کرنا شرمناک ہے اس لیے اپنا ٹوئٹ،اپنا اکاؤنٹ، اپنی وزارت،اپنی حکومت سب ڈیلیٹ کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر حملہ کیا اور کوئٹہ و پشاور میں افغانستان سے حملے کیے گئے جب کہ عمران خان اب اسلام آباد پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں، کیا یہ صرف حادثاتی روابط ہیں۔



دوسری جانب چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خواجہ آصف کی ٹوئٹ کے رد عمل میں ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سیاست کرنا شرمناک ہے، مسخروں کو چھوڑیں اپنا کام کریں جب کہ خواجہ آصف اپنا ٹوئٹ، اپنا اکاؤنٹ، اپنی وزارت، اپنی حکومت سب ڈیلیٹ کردیں۔



واضح رہے پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 61 اہلکاروں شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔