کراچی مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاروبار بند 2 گاڑیاں نذرآتش

اندرون سندھ کے کئی شہروں میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کر کے کاروبار بند کرا دیا۔


ویب ڈیسک December 14, 2012
شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے تک کھلے رہنے والے ہوٹل، دکانیں، سی این جی اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس بھی بند کرادئیے گئے۔ فوٹو: محمد ثاقب/ ایکسپریس

نامعلوم افراد نے کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے ہوٹل، دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرادئیے۔

نامعلوم افراد نے لانڈھی میں ایک منی بس کو آگ لگا دی اور لیاقت آباد میں ایک گاڑی کونذر آتش کر دیاگیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے تک کھلے رہنے والے ہوٹل، دکانیں، سی این جی اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس بھی بند کرادئیے گئے۔

کاروبار بند ہونے کا سلسلہ گلستان جوہر اور گلشن اقبال سے شروع ہوا جو فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظام آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں تک پھیل گیا۔ کاروبار کی بندش سےشہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی سڑکوں سے ٹریفک غائب ہوگئی۔ لیاقت آباد، الکرم اسکوائر کے قریب نامعلوم افراد نے ٹائر بھی جلائے۔

اندرون سندھ کے کئی شہروں میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کر کے کاروبار بند کرا دیا۔ حیدرآباد، لطیف آباد، میرپورخاص، کوٹری، ٹنڈو جام، ٹنڈو الہیار اورنوابشاہ سمیت کئی شہروں میں فائرنگ سے کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں