وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کے 93 مدارس کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک October 25, 2016
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

سندھ حکومت نے صوبے میں قانونی و غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے 93 مدارس کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قانونی و غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے پولیس اور رینجرز سے بھی مدد لی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شہر میں جاری آپریشن کو بلا امتیاز جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے جب کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کے 93 مدارس کو بھی واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچی آبادیوں کے مکینوں کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے۔ اجلاس میں سرکاری زمینوں پر قائم سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو گرانے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں امن وامان کا جائزہ لینے کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔