کراچیمختلف علاقوں میں4 افرادہلاکہوٹل پردستی بم حملہ

ناظم آبادمیں سنی تحریک کاکارکن زخمی،نشتربستی،میٹروول،کورنگی سے لاشیں ملیں

ناظم آبادمیں سنی تحریک کاکارکن زخمی، نشتربستی، میٹروول، کورنگی سے لاشیں ملیں۔ فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ودیگرواقعات میں4افرادہلاک ہوگئے،اورنگی ٹاؤن میں ہوٹل پردستی بم حملے اورفائرنگ سے 4 افرادزخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ بادشاہ میڈیکل اسٹور کے قریب واقع موبائل فون ایزی لوڈکی دکان پربیٹھے ہوئے30 سالہ محمداسلم کوموٹرسائیکل پرسوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا،واقعے کے بعدعلاقے میں کشیدگی اورخوف وہراس پھیل گیا۔

نامعلوم افراد نے دکانیں وکاروباربند کرادیا،اورنگی ٹاؤن فریدکالونی میں واقع حاجی ظہور ہوٹل پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بم پھینکاجو پہلی بار میں نہ پھٹ سکا دہشت گردوں نے دستی بم دوبارہ اٹھایا اور درست کرنے کے بعد دوبارہ پھینکا جو خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا اس موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی ، دستی بم حملے میں 3 افراد 14 سالہ اویس ، 22 سالہ عنایت الرحمٰن اور 55 سالہ عبداﷲ جبکہ فائرنگ سے نسوار فروش 30 سالہ عرفان زخمی ہوگیا، دھماکے سے موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملہ علاقے میں دو جرائم پیشہ گروپوں کے درمیان جاری چپقلش کا نتیجہ ہے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فقیر کالونی اور فرید کالونی کا محاصرہ کر کے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مومن آباد پولیس منشیات فروشوں کی مبینہ طور پر سرپرستی کر رہی ہے۔

ناظم آبادایک نمبرچاؤلہ مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سنی تحریک کا کارکن 22 سالہ سلمان زخمی ہوگیا، پرانی سبزی منڈی نشتر بستی سے متصل گوھرآباد لیاری ایکسپریس وے کے قریب بوری بند لاش ملی،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت37 سالہ مجاہد حسین ولد منے خان کے نام سے کی گئی ، مقتول لیاقت آباد نمبر5 مکان نمبر12 کا رہائشی تھا،مقتول کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا اورلاش بوری میں بند کر کے لیاری ایکسپریس وے سے نیچے پھینک دی گئی۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے گلزارکالونی خٹک چوک کے قریب سے 32 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی، مقتول کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ازار بند سے گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی،میٹروول بلاک 2 شاہکار فوٹو اسٹوڈیو بلڈنگ کی دوسری منزل پر واقع کمرہ نمبر6 سے 25 سالہ محمد عمر خان کی خون آلود لاش ملی،مقتول کا آبائی تعلق چکوال سے تھا اور گارمنٹ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا،مقتول کوچھریوں کے پے در پے وار سے ہلاک کیا گیا تھا، پولیس نے مقتول کے ساتھ رہائش پذیر4 افرادکوحراست لے لیا۔

Recommended Stories

Load Next Story