دہشت گرد بہادر قوم کے ارادوں کو غیرمتزلزل نہیں کرسکتے شہباز شریف

پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے، شہبازشریف


ویب ڈیسک October 25, 2016
پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے، شہبازشریف. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دینے والی بہادر قوم کے ارادوں کو غیرمتزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی اور اس حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دینے والی بہادر قوم کے ارادوں کو غیرمتزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور اہم مقامات کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔