بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

مسلح ملزمان نے بس اڈے پر کھڑی کار پر فائرنگ کی جس میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


ویب ڈیسک October 25, 2016
مسلح ملزمان نے بس اڈے پر کھڑی کار پر فائرنگ کی جس میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

KABUL: بس اڈے کے قریب کار پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع بس اڈے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان موقع سے فرارہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔