گلوکارہ کومل رضوی نئی میوزک البم کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف

پاکستان سے باہر اردو سے محبت کرنے والے اور سمجھنے والے لوگ بڑی تعداد میں موجود ہیں، کومل


Showbiz Reporter December 15, 2012
کومل نے کہا کہ اس البم کے لیے وہ گزشتہ ایک سال سے کام کررہی ہیں۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ کومل رضوی اپنی نئی میوزک البم کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں اورآیندہ ہفتے اس البم کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا ہے۔

جہاں وہ میڈیا سے بات چیت کرینگی کومل رضوی نے بہت کم وقت میں اپنی خوبصورت آواز سے دنیا بھر میں اپنا نام پیدا کیا ہے۔ نمایندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کومل نے بتایا کہ اس البم کے لیے وہ گزشتہ ایک سال سے کام کررہی تھیں مگر ساتھ ساتھ کچھ ریکارڈنگز بھی جاری تھیں جس کے باعث مکمل توجہ نہیں دے سکیں۔

مگر چند ماہ قبل باقاعدہ اس ایلبم پر کام کا آغاز کیا تھا جس میں دوستوں فیملی ممبرز اور محبت کرنے والوں کا تعاون شامل ہے میں آج جہاں بھی ہوں وہ اپنے گھر والوں کی محبت اور تعاون کی بنا پر ہوں کام کرنے میں مزہ آرہا ہے جب آپ کے کام کو لوگ پسند کریں تو مزید بہتر کرنے کا دل چاہتا ہے نئے آنے والے ایلبم کے مارکیٹ ہونے کے بعد بیرون ممالک پرفارم کرنے جانا ہے اس حوالے سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے پاکستان سے باہر اردو سے محبت کرنے والے اور سمجھنے والے لوگ بڑی تعداد میں موجود ہیں جو پاکستان سے جانے والے فنکاروں اور گلوکاروں سے محبت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان کا گانا پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں