بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ترجمان رینجرز
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں جب کہ ان ک فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تھوڑی دیر تک جاری رہا اور رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان رینجرز کےمطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x4z4ga9