تجارتی رکاوٹیں پاکستان میں انڈین بیورو آف اسٹینڈرڈز کا دفتر کھولنے کی تجویز

باہمی تجارت میں کسی بھی قسم کی رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں، کرن وہرہ


Business Reporter December 15, 2012
باہمی تجارت میں کسی بھی قسم کی رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں، کرن وہرہ فوٹو: فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت سے متعلق تمام مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

پاکستانی ایکسپورٹرز کی طرح بھارتی ایکسپورٹرز کو بھی تجارتی رکاوٹوں کا سامنا ہے، پاکستان میں بھارتی بیورو آف اسٹینڈرڈ کا دفتر اور واہگہ پر لیبارٹری قائم کرکے اسٹینڈرڈائزیشن سے متعلق رکاوٹیں ختم کی جاسکتی ہیں۔

یہ بات پاکستان کا دورہ کرنے والے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز ( سی آئی آئی) کے 17 رکنی وفد کے سربراہ کرن وہرہ نے جمعہ کو فیڈریشن ہائوس میں پاکستانی تاجر برادری سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتیں اپنے سیاسی معاملات چاہے نمٹاتی رہیں لیکن باہمی تجارت میں کسی بھی قسم کی رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں