کراچی4 روز میں 5 کروڑ کے 16جعلی ریفنڈ کلیمز پکڑے گئے

ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس نے ریفنڈ ادائیگی روکنے کیلیے ریڈ الرٹ جاری کر دیے


Irshad Ansari December 15, 2012
تینوں آر ٹی اوز میں جعلی سیلز ٹیکس ریفنڈ رجحان بڑھنے پر چیئرمین ایف بی آر کراچی پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گزشتہ 4 روز کے دوران کراچی کے تینوں ریجنل آفسز میں 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 16 جعلی سیلز ٹیکس ریفنڈ کیسز پکڑ کر ریفنڈز کی ادائیگی روکنے کیلیے ریڈ الرٹ جاری کردیے۔

کراچی میں جعلی سیلز ٹیکس ریفنڈز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو علی ارشد حکیم سمیت دیگر اعلی حکام گزشتہ روز ہنگامی دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

1

اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اسکے ماتحت ادارے ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کیلیے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس ون کراچی، ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی اور ریجنل ٹیکس آفس تھری کراچی پر مشتمل تینوں آر ٹی اوز میں یہ بوگس اور جعلی ریفنڈز کے کیس پراسیس ہورہے ہیں اور اس سے بڑھ کر حیرت اس بات پر ہے کہ ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی طرف سے ریڈ الرٹ جاری کرنے کے باوجود جعلی اور بوگس ریفنڈز کو روکنا تو دور کی بات ہے ان بوگس اور جعلی ریفنڈز کے پراسیس میں بھی کمی نہیں ہورہی اور نہ ہی جعلی ریفنڈز کی نشاندہی اور پراسیس کو روکنے کیلیے الیکٹرانک سسٹم کو ٹھیک کیا جا سکا ہے۔

اس سے بڑھ کر یہ کہ ابھی تک جعلی اوربوگس ریفنڈ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ایف بی آر کے کسی بھی افسر یا حکام کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں