لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں فائرنگ سے کار سوار ٹریول ایجنٹ جاں بحق
ٹریول ایجنٹ کامران اپنے بیٹے کے ساتھ کار میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں نے فائرنگ کردی
لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار سوار ٹریول ایجنٹ کامران جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مصروف علاقے گڑھی شاہ علامہ اقبال روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد ایک کار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں کار سوار ٹریول ایجنٹ کامران جاں بحق ہوگیا۔ ٹریول ایجنٹ کامران اپنے بیٹے کے ساتھ کار میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو گولیاں کامران کو لگیں اور اس کا بیٹا معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔
اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے ٹریول ایجنٹ کامران کو فوراً اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اس واقعے کو لین دین کا معاملہ قرار دیا ہے اور اس واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس میں اس روڈ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے اور ساتھ ہی ٹریول ایجنٹ کامران کے موبائل کا کال ریکارڈ بھی نکالا جارہا ہے جس سے یہ معلوم کیا جاسکے گا کہ کہیں اس واقعے سے قبل کامران کو اس قتل کی دھمکیاں تو نہیں دی جارہی تھیں۔