بھارت سے چوتھا ون ڈے کیویز کو بیٹسمینوں کی فارم پر تشویش
میزبان کی جانب سے ون ڈے میں اپنے بہترین بولرز کو آرام دینے کے باوجود کیویز کو سیریز میں 1-2کے خسارے کا سامنا ہے
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریزکا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔
مہمان سائیڈ کو مڈل آرڈر بیٹنگ کی فارم نے تشویش میں مبتلا کیا ہوا ہے، بااعتماد بیٹسمین روس ٹیلر کو اب تک بڑی اننگز نہیں کھیل سکے، میزبان کی جانب سے ون ڈے میں اپنے بہترین بولرز کو آرام دینے کے باوجود کیویز کو سیریز میں 1-2کے خسارے کا سامنا ہے۔
کورے اینڈرسن اپنے کم بیک میچ میں محض 31 رنز بنا پائے جبکہ ٹیسٹ میچز میں اچھی بیٹنگ کرنے والے لیوک رونکی کی ون ڈے میچز میں ایوریج حیران کن طور پر 2.33 ہے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم مینجمنٹ نئے بولرز کے ساتھ اپنی کامیابیوں پر خوش ہے، جسپریت بمرا اور امیش یادیو نے افادیت ثابت کردی جبکہ امیت مشرا نوجوان اسپنرز کی سربراہی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اس سیریز میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہردیک پانڈیا اہم مواقعوں پر پارٹنرشپ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت اگلے دونوں میچزمیں منیش پانڈے اور جادھیو کو مڈل آرڈر میں مزید مواقع دینا چاہتا ہے۔