بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے صابر رحمان کے متنازع اشتہار پر پابندی لگا دی

کرکٹر ایک خاتون ماڈل کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔


Sports Desk October 26, 2016
بی سی بی نے اس اشتہار کو براڈ کاسٹنگ سے روکنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کرکٹ بورد نے ٹیسٹ میچز کے ابھرتے ہوئے اسٹار صابر رحمان کے متنازع اشتہار پر پابندی لگا دی، کرکٹر ایک خاتون ماڈل کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

اس اشتہاری میں صابر گھر میں اپنے ہاتھوں میں جوس کی بوتل لیے کھڑے ہیں، اس دوران پولیس کی وردی میں ایک ماڈل نمودار ہوتی اور 24 سالہ بیٹسمین کو ذو معنی انداز میں ہتھکڑیاں لگا دیتی ہے، صابر اس دوران مشروب کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہیں۔

یہ اشتہار اگست سے ٹیلی ویژن پر آن ایئر ہے، مگر انگلینڈ کیخلاف بیٹسمین کی حالیہ کارکردگی کے باعث لوگوں کی توجہ سےاس جانب مبذول ہوئی۔

بنگلہ بورڈ آفیشل نے بتایا کہ بی سی بی نے اس اشتہار کو براڈ کاسٹنگ سے روکنے کی ہدایت جاری کردی ہے، یہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ضوابط کے تحت درست نہیں لگتا، صابر اور 34 سالہ ماڈل نائیلہ نائم نے اس حوالے سے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں