کراچی اسٹاک مارکیٹ زری پالیسی میں نرمی انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

حصص کی مالیت میں مزید 3 ارب 6 کروڑ 85 لاکھ14 ہزار 922 روپے کا اضافہ ہوا


Business Reporter December 15, 2012
49.15 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں. فوٹو: فائل

نئی مانیٹری پالیسی میں ڈسکائونٹ ریٹ 100 بیسس پوائنٹس تک کم ہونے کی توقعات پر خریداری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی رہی جس سے انڈیکس 16845.09 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

49.15 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 3 ارب 6 کروڑ 85 لاکھ14 ہزار 922 روپے کا اضافہ ہوا تاہم ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ شرح سود میں توقع کے مطابق کمی نہ ہونے سے آئندہ ہفتے مارکیٹ اتارچڑھائو کی زدمیں رہے گی ،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 38.51 پوائنٹس بڑھ کر16845.09 ہوگیا ،کاروباری حجم 8.62 فیصد زائد رہا، 12 کروڑ 94 لاکھ 86 ہزارحصص کے سودے ہوئے، 354 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،174 کے بھائو میں اضافہ، 158 کے دام میں کمی اور22 کے نرخ برقراررہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں