تحریک انصاف دھرنے کے مقام پرعارضی بستی قائم کرے گی

بستی میں کھانے پینے کی اشیا اور ہنگامی طبی سہولتوں سمیت ضروریات زندگی کاسامان رکھاجائے گا۔


Umair Ali Anjum October 26, 2016
پارٹی قیادت نے دھرنے کے شرکا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ضروریات کا سامان بھی احتیاطاً اپنے ہمراہ لے کر آئیں۔۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف وفاقی حکومت کے خلاف 2نومبر کو دھرنے کے مقام پرعارضی بستی یاٹینٹ ہاوس قائم کرے گی، اس بستی میں کھانے پینے کی اشیا اور ہنگامی طبی سہولتوں سمیت ضروریات زندگی کاسامان رکھاجائے گا۔

دھرنے میں آئے ہوئے شرکاکی رہائش کے لیے اس بستی میں موسم سرما سے بچاؤ کے لیے بھی خاص انتظامات کیے جائیں گے تاکہ لوگ موسم کی تبدیلی کے سبب بیمار ہونے سے بچ سکیں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے دھرنے کے شرکا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ضروریات کا سامان بھی احتیاطاً اپنے ہمراہ لے کر آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے