پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے 22 کیڈٹس کی میتیں تربت پہنچا دی گئیں۔


ویب ڈیسک October 26, 2016
ہڑتال کے باعث کوئٹہ کے تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس ٹریننگ سینٹر کے بعد کوئٹہ سمیت ملک بھر میں فضا سوگوار ہے جب کہ بلوچستان کے دارالحکومت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جب کہ سڑکوں پر ٹریفک کی معمول سے کم ہے۔ تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہڑتال کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت بلوچستان نے بھی سوگ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث بلوچستان اسمبلی سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر لگے قومی پرچم سر نگوں ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 61 اہلکار شہید

ہڑتال کے باعث کوئٹہ شہر میں لیاقت بازار، قندھاری بازار اور جناح روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ صبح کھلنے والے ہوٹل اور دکانوں کو تھی تالے لگے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے 22 کیڈٹس کی میتیں اسپیشل طیارے کے ذریعے ان کے آبائی علاقے تربت پہنچا دی گئی ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ادھر سانحہ کوئٹہ کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں