پونٹنگ کے جانشین ہیوز کینگرو ٹیم میں آتے ہی چھاگئے
ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کو 86 رنزکی عمدہ اننگز سے یادگار بنا لیا
KARACHI:
ریٹائرڈ رکی پونٹنگ کے جانشین فل ہیوز آسٹریلوی ٹیم میں آتے ہی چھا گئے۔ انھوں نے ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کو 86 رنز کی اننگز سے یادگار بنا لیا۔
ان کی شاندار بیٹنگ نے آسٹریلیا کو پہلے روز 4 وکٹ پر 299 رنز اسکور کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی،کپتان مائیکل کلارک بھی عمدگی سے کھیلتے ہوئے 70پر ناقابل شکست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کا ٹاس کلارک نے جیت کر اپنے اوپنرز کو میدان میں بھیجا،کولاسیکرا دوسری ہی گیند پر ایڈکوان کی وکٹ سے محروم رہ گئے جب سلپ میں موجود میتھیوز نے ڈائیو لگا کر کیچ تھامنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، کوان (4) اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور پل کرتے ہوئے مڈآن پر ایرنگا کو کیچ دے بیٹھے، وکٹ ویلی گیدیرا کے نام رہی، ڈیوڈ وارنر اور فل ہیوز اعتماد سے حریف بولرز کا سامنا کرتے رہے مگر لنچ سے صرف 5 بالز قبل وارنر نے حریف کو اپنی وکٹ کا تحفہ پیش کر دیا۔
تلکارتنے دلشان کی گیند پر شارٹ کور پر اسٹروک کھیلتے ہی وہ '' یس یس '' کرتے ہوئے دوسرے اینڈ کی جانب بھاگنے لگے، فیلڈر کو آتا دیکھ کر انھوں نے فوراً ''نو نو'' کہا مگر اس دوران ہیوزتقریباً مخالف اینڈ پر پہنچ گئے تھے، وارنر نے بجائے ساتھی کو رن آئوٹ کرانے کے خود رن مکمل کرنے کی ناممکن کوشش کی، جس وقت میتھیوز کے تھرو پر بولر نے بیلز اڑائیں وہ کریز سے خاصے دور تھے، اوپنر نے 8 چوکوں کی مدد سے 57 رنز اسکور کیے، یوں دوسری وکٹ کیلیے 79 رنز کی شراکت ختم ہو گئی، ہیوز نے اگلے سیشن میں شین واٹسن کے ساتھ اسکور آگے بڑھانا شروع کیا۔
نئی چوتھی پوزیشن پر آل رائونڈر نے جم کر کھیلنے کی کوشش ضرور کی مگر 30 رنز پر ویلی گیدیرا نے میدان بدر کر دیا، سلپ میں موجود مہیلا جے وردنے نے ہوا میں اچھل کر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ تھاما، تیسری وکٹ کیلیے اسکور میں 86 رنز کا اضافہ ہوا، سنچری کی جانب ہیوز کے بڑھتے قدم ویلی گیدیرا نے بولڈ کر کے روک دیے، انھوں نے6 رنز کی اچھی اننگز کھیلی، کپتان مائیکل کلارک اور مائیک ہسی نے اس کے بعد مہمانوں کو کوئی خوشی منانے کا موقع نہ دیا،101 رنز کی پارٹنر شپ کرنے والے دونوں پلیئرز بالترتیب 70 اور 37 رنز پر ناٹ آئوٹ پویلین گئے، جس وقت پہلے دن کا کھیل ختم ہوا آسٹریلیا نے 90 اوورز میں 4 وکٹ پر 299 رنز اسکور کر لیے تھے، ویلی گیدیرا نے 3 وکٹوں کیلیے 99 رنز دیے۔