کرینہ کپورنے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے فواد خان کو نظراندازکردیا

مختلف تنازعات کے بجائے ہمیں یہاں سنیما کی بات کرنی چاہیئے، کرینہ


ویب ڈیسک October 26, 2016
فلم میں رنبیرکپور، انوشکا اورایشوریا نے بہترین کام کیا ہے جب کہ مداحوں کو بھی یہ فلم ضرورپسند آئے گی، اداکارہ: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپورخان نے نئی آنے والی فلم "اے دل ہے مشکل" میں اداکار رنبیر، اداکارہ انوشکا اور ایشوریا رائے بچن کی خوب تعریف کی لیکن انہوں نے پاکستانی ادکار"فواد خان" کا نام ایک باربھی نہیں لیا اور فواد کو با آسانی نظر انداز کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکو خبروں کی زینت بنے رہنا خوب اچھے طریقے سے آتا ہے اوراپنے پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے بھی انہیں خبروں میں خوب جگہ دی جارہی ہے تاہم بس یہ ہی نہیں اس بار تو اداکارہ نے پاکستانی اداکار فواد خان کا نام فلم "اے دل ہے مشکل " کی تعریف کے دوران کاسٹ سے ہی ہٹادیا۔

اداکارہ سے ایوارڈ کی تقریب میں جب فلم "اے دل ہے مشکل" کے حوالے سے پوچھا گیا جو وہ اسکریننگ کے دوران دیکھ چکی ہیں توان کا کہنا تھا کہ انہیں فلم بے انتہا پسند آئی جس میں تمام اداکاررنبیرکپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے نے بہترین کام کیا ہے جب کہ مداحوں کو بھی یہ فلم ضرورپسند آئے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ٹکٹوں کی قیمت میں فلم "اے دل ہے مشکل" سب سے آگے

اداکارہ نہ صرف اداکاررنبیر، انوشکا اورایشوریا کی تعریف کی بلکہ فلم کوہدایتکارکرن جوہرکی بہترین فلم بھی قراردے دیا لیکن اداکارہ نے کہیں بھی فلم کی تعریف کے دوران پاکستانی اداکارفواد خان کا نام نہ لیتے ہوئے انہیں نظرانداز کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فلم ''اے دل ہے مشکل'' کی کہانی 9 دن میں مکمل کی

اداکارہ سے جب پاک بھارت کشیدگی میں فنکاروں کے کام کے حوالے پوچھا توان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ کی تقریب ہے جہاں ہمیں سنیما کی بات کرنی چاہیئے نہ کہ یہ ہم یہاں مختلف تنازعات کا زکرکریں، ہمیں اس پلیٹ فارم پران مسائل کے بارے میں بالکل بھی بات نہیں کرنی چاہیئے جو پہلے سے حل ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں